جنوبی چھاؤنی کے علا قہ میں 2بچوں کی ماں اپنے گھر میں پرسرار طور پر ہلاک ہو گئی
جمعرات 18 اگست 2016 22:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) جنوبی چھاؤنی کے علا قہ میں 2بچوں کی ماں اپنے گھر میں پرسرار طور پر ہلاک ہو گئی ، پولیس نے کارروائی سے انکار پر لاش قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے حاجی پارک قادر آباد کے رہائشی اعجاز احمد کی بیوی آسیہ بی بی اپنے گھر میں پرسرار طور پر بیہوش پائی گئی جسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔
ہسپتال ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کہ آسیہ کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی ہے جس پر پولیس کو آگاہ کیا گیا ۔ آسیہ بی بی کے خاوند اور اس کے میکے والوں نے مشترکہ طور پر پولیس کو کہا کہ وہ کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے جس پر پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش بغیر پورسٹمارٹم کے ان کے حوالے کر دی جو اسے تدفین کے لیے آبائی علاقے قصور لے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.