کراچی میں اشتہاری بورڈز نصب، دیو ہیکل اسٹرکچرز انسانی جان کے لئے شدید خطرہ
جمعرات 18 اگست 2016 22:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی میں اب بھی اشتہاری بورڈزنصب ہیں،جہاں سے بورڈزاتارے گئے ہیں وہاں ان کے اسٹرکچرز موجود ہیں جو شہریوں کی جان کے لئے اور بھی خطرناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیامیں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جوخطروں سے کھیلنے کے عادی ہوتے ہیں چاہے اس میں ان کی جان ہی جائیلیکن ان کی فطرت میں شامل مہم جوئی انہیں خطرناک کام کرنے پرمجبورکرتی ہے، شہرقائد میں بھی ایسے لوگوں کی بڑی تعدادہے کچھ کا تعلق اشتہاربازی کی صنعت سے ہیں جو عدالت عظمی کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر کے خطروں سے کھیل رہے ہیں،اوربورڈزنہیں ہٹارہے،شہری کہتے ہیں یہ سب سسٹم کی خرابی ہے۔
عدالت عظمی نے 2اگست کوسیشن ججزکوحکم دیاتھاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جوڈیشل مجسٹریٹس کے زریعہ سروے کرائیں اوردیکھیں کہ بورڈزہٹائے گئے یا نہیں،اس سروے کے باوجود اب بھی شہرکے کئی علاقوں میں بورڈزنصب ہیں،شہری کہتے ہیں کہ حکومت چاہے تویہ کام ایک روز میں ہی ہوسکتاہے۔(جاری ہے)
عدالت عظمی نے اشتہاری بورڈزجڑسے ہٹانے کی ہدایت کی تھی تاہم سڑک کے اطراف اورکثیرالمنزلہ عمارتوں سے ابھی بھی دیوہیکل اسٹرکچرنصب اورشہریوں کے لیے خطرے کاباعث ہیں۔شہرمیں ابھی بھی کئی اشتہاری بورڈنصب ہیں اورجواترگئے ہیں ان کااسٹرکچرابھی بھی موجود ہے اورجب تک ایک بھی بورڈ نصب ہے انتظامیہ عدالت عظمی کے احکامات کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.