پاکستان پیر ا میڈیکل اسٹاف شکارپور کی جانب سے مطابات کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی

جمعرات 18 اگست 2016 22:21

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان پیر ا میڈیکل اسٹاف شکارپور کی جانب سے مطابات کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی ، ڈی جی ہیلتھ کو ہٹانے اور برطرف ملازمین کو بحال کرنے کے مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیر ا میڈیکل اسٹاف یونٹ آر بی یوٹی سول اسپتال شکارپور کی جانب سے ڈی جی ہیلتھ کے خلاف اور مرکزی رہنما عبدالرحمن شر و24گاوی ویکسینیٹروں کو نوکری پر بحال کروانے کے لیے ایک احتجاجی ریلی سول اسپتال شکارپور لکھید رچوک تک نکالی گئی جہاں پر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کرلی ، اس موقعے پر رہنماؤں عبدالرحمن شر ، نیاز حسین خان بھٹو ، محمد شریف پالاری ، تاج محمد ملک ، سہراب لاشاری ، جادل چنہ ، بشیر احمد لاشاری ، ، آغا علی جان ، کشمیر ٹانوری ، عبدالنبی بروہی ، خالد منگی ، مکو مل، محمد سارنگ ، نسرین پٹھان ، طاہرہ لوہر ، محمد قاسم جتوئی ، مقصود احمد سومرو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حسن مراد شاہ ڈی جی ہیلتھ ہوا ہے تب سے کرپشن کی بازارگر م کررکھی ہے ، چھوٹے ملازمین کو اپنا ذاتی نوکر سمجھ رہا ہے جب بھی چاہتا ہے بے قصور ملازمین کو برطرف کردیتا ہے ، کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر عبدالرحمن شر کو رموو فرام سروس اور 24گاوی ویکسینیٹروں کو نوکری سے ٹرمینٹ کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ چائنہ سے ملی ہوئی 20 ایمبولنس کو اپنے آفیس کے سامنے کھڑا کرکے خراب کردیا ہے ، کروڑوں روپیوں کی ویکسن جس میں سانپ کے کاٹنے اور کتے کے کاٹنے کی ویکسن کم قیمت والی زیاد ہ قیمت میں لیکر کرپشن کی ہے اور سیکریٹری سے زیاد ہ پاور رکھنے والے حسن مراد گریڈ 1 سے 12 تک کے ملازمین کا پروموشن خود کررہا ہے اور جس وقت یہ مٹیاری میں ڈی ایچ او تھا اس وقت بھی کرپشن کی تھی جسکا کیس ابھی تک چل رہا ہے ، 20گریڈ کے سینئر ڈاکٹر گھروں پر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں اور چھوٹے ڈاکٹر ڈیوٹی کررہے ہیں ، انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، چیف سیکریٹری سندھ اور وزیر صحت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ڈی جی ہیلتھ حسن مراد شاہ کو ہٹاکر اس کی ، کی ہوئی کرپشن کی انکوائری کروائی جائے اور برطر ف ملازمین کو بحال کیا جائے دیگر صورت میں احتجاج کا دائر ے پورے پاکستان تک پہلایا جائے گا علاوہ ازیں احتجاجی ریلی میں خصوصی شرکت لاڑکانہ سے دیدار علی بروہی ، رتیدیرو سے امتیاز علی ابڑو ، سینئر رہنما محمد یونس جلبانی نے کی ۔

متعلقہ عنوان :