تفتیشی حکام نے کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کے ماسٹرمائنڈ کا پتہ لگالیا

صفدر علی کالعدم لشکر جھنگوی کے قاری عابد گروپ کا سربراہ ہے، تفتیشی حکام کا دعویٰ

جمعرات 18 اگست 2016 22:15

تفتیشی حکام نے کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کے ماسٹرمائنڈ کا پتہ لگالیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) تفتیشی حکام نے کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کے ماسٹرمائنڈ کا پتہ لگالیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق صفدر علی کالعدم لشکر جھنگوی کے قاری عابد گروپ کا سربراہ ہے۔ سید صفدر علی کی دستاویزات اور تصاویر منظرعام پرآگئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی ذرائع کے مطابق صفدر علی کے ملٹری پولیس پر حملے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ صفدر علی پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ اور کرنل امام کیس میں بھی ملوث ہے۔دہشتگرد صفدر علی نوشکی اور افغان بارڈر کے قریب رہائش پذیر ہے اور اس کو کالعدم ٹی ٹی پی، ٹی ٹی ایس اور جند اﷲ کی مدد حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :