ادویہ کی قیمتوں میں300فیصدکاظالمانہ اضافہ کرنافارماسیوٹیکل کمپنیوں کی بدمعاشی ہے، حافظ طاہر مجید

دوا سازکمپنیاں اور ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہیں، عدلیہ دواؤں کی ہوشرباقیمتوں میں اضافے کااسٹے آرڈر ختم کرے

جمعرات 18 اگست 2016 22:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے ادویہ کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ادویہ کی قیمتوں میں300فیصدکاظالمانہ اضافہ کرنافارماسیوٹیکل کمپنیوں کی بدمعاشی ہے، دوا سازکمپنیاں اور ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہیں، عدلیہ دواؤں کی ہوشرباقیمتوں میں اضافے کااسٹے آرڈر ختم کرے اورکمپنیوں اورانتظامیہ دونوں کوعوام کے جان ومال کوتحفظ دلائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں حافظ طاہرمجیدنے کہاکہ کرپشن اورلوٹ مارکی وبانے ملک میں مستقل ڈیرے ڈال دیے ہیں سرکاری اورغیرسرکاری ہرجگہ ادارے اوران کی انتظامیہ کی من مانیاں جاری ہیں غریب عوام جومہنگائی اور حکومتی بے حسی کاشکارہے دواؤں کی قیمتوں میں خطرناک اضافے کاسامناہے دواسازکمپنیوں نے اچانک 300 فیصداضافہ کردیاہے حکومت اور ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی کی انتظامیہ اس پرخاموش ہیں کمپنیوں نے ظالمانہ اضافہ کرکے عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیاہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اوراتھارٹی کی نااہلی سے انھیں عوام کاخون نچھوڑنے کی آزادی مل گئی ہے جان بچانے والی دوائیں اس قدرمہنگی کردی گئی ہیں کہ غریب جنہیں صحت کی ضروری سہولتیں تک حاصل نہیں ہیں علاج مزیدمہنگااوردشوارہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے جس طرح پاکستان میں دواؤں کی قیمتوں میں بلااجازت اورتین سوفی صد کاظالمانہ اضافہ کیاہے دنیامیں سوائے یہاں کے کہیں ہوتاہواوران میں یقیناکئی کمپنیاں ایسی ہوں گی جویہی دوائیں ملک سے باہرمعمولی قیمت پر دستیاب ہوگی دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری حکومت اوراس کی ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی ہے جس نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی بدمعاشی کے سامنے سرتسلیم خم کردیاہے، اعلیٰ عدلیہ اس صورتحال سے نوٹس لیں اورادویہ سازکمپنیوں کاعوام کے جان ومال سے کھیلنے سے روکیں۔

متعلقہ عنوان :