اسد کھرل ضمانت کے بعد سکھر جیل سے رہا

جمعرات 18 اگست 2016 22:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) سندھ کے وزیر سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو ضمانت کے بعد سکھر جیل سے رہا کردیا گیا ۔جیل ذرائع کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں اسد کھرل کی 50 ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل سکھر سے رہا ئی کے بعد وہ کراچی روانہ ہوگئے ۔اسد کھرل کو 22 جولائی کی شب شکارپور روڈ پر چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر کارسرکار میں مداخلت ،پولیس موبائل کو ٹکر مارنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر دو مقدمات تھے۔کار سرکار میں مداخلت اور پولیس موبائل کو ٹکر مارنے کے کیس میں ان کی ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی تھی ۔

متعلقہ عنوان :