کراچی، منظور کالونی فائر اسٹیشن پر چھاپہ، پہلے سے زیر حراست فائر آفیسر کی اہلیہ اور بھائی کو بھی حراست میں لے لیا

جمعرات 18 اگست 2016 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) کراچی کے علاقے منظور کالونی فائر اسٹیشن پر قانون نافذکرنیوالیاداروں نے دوبارہ چھاپا مارا جس میں پہلے سے زیرحراست فائرآفیسرذوالفقار کی اہلیہ اوربھائی کوبھی حراست میں لے لیاگیا۔ذرائع کے مطابق چھاپہ زیرحراست فائرآفیسرذوالفقارکی نشاندہی پرمارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقارکی نشاندہی پر چھاپہ میں لائسنس یافتہ رائفل بھی برآمد کی گئی ہے ۔ چھاپہ کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب ماڑی پورمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان قتل اوردیگرسنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :