سابق چیئرمین فشریزنثارمورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی

جمعرات 18 اگست 2016 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) سابق چیئرمین فشریزنثارمورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں سابق چیئرمین نے اہم شخصیات کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق نثارمورائی نے اہم شخصیات کے کہنے پر سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل سجادحسین اور وفاقی سیکرٹری عالم علمانی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نثار مورائی کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی فریال تالپورنے چیئرمین فشریزتعینات کرایا،شرجیل میمن کے ذریعے سرکاری ٹھیکے حاصل کیے،محمدخان چاچڑکے ذریعے فشریزسے ماہانہ90سے95لاکھ بھتا جمع کیاجاتاتھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011میں ذوالفقارمرزانے ایم کیوایم کے خلاف آفاق احمدکو25 لاکھ روپے، اسلحہ اور گولیاں فراہم کیں۔فریال تالپور کے قریبی حلقوں نے نثارمورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کردی ہے۔دوسری جانب ترجمان مہاجر قومی موومنٹ نے جے آئی ٹی میں نثار موارئی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت حق اور سچ کا فیصلہ کرے گی۔