جسٹس عالیہ نیلم کی رائل پام کلب کے معاملات میں ریلوے انتظامیہ کی مداخلت کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سے معذرت

جمعرات 18 اگست 2016 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے رائل پام کلب کے معاملات میں ریلوے انتظامیہ کی مداخلت کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔ جمعرات کے روزسماعت درخواست گزارکے وکیل نے موقف اپنایا کہ ریلوے انتظامیہ عدالتی احکامات کے باوجود کلب کے معاملات میں مداخلت کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت سے استدعاہے کہ ریلوے انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔استفسار پر فاضل عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اسی سے متعلقہ ایک کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے دوسرے بنچ میں زیر سماعت ہے ۔ جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ کو بھجوا تے ہوئے سفارش کی ہے کہ مذکورہ درخواست کو بھی پہلے سے سماعت کرنے والے بنچ کے روبرو پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :