پنجاب ریونیواتھارٹی کا سروسز پر عائد سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والے مہنگے ڈرائی کلینرز کے خلاف کریک ڈاؤ ن

جمعرات 18 اگست 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) پنجاب ریونیواتھارٹی نے سروسز پر عائد سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والے مہنگے ڈرائی کلینرز کے خلاف کریک ڈا ؤن کیلئے فہرستیں مرتب کرلیں‘پوش علاقوں میں قائم ڈیڑھ سو مہنگے ڈرائی کلینرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیواتھارٹی نے ڈیفنس،گلبرگ،مال روڈ اور علامہ اقبال ٹا ؤن میں واقع بڑے ڈرائی کلینرز کے خلاف کریک ڈان کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

پی آراے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائی کلینرز پر سولہ فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد ہے تاہم شہر میں سروسز فراہم کرنے والا کوئی بھی ڈرائی کلینر ٹیکس ادائیگی نہیں کررہا پی آراے حکام کے مطابق ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والے ڈرائی کلینرز کئی مرتبہ نوٹسز بھجوانے کے باوجود سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہیں کروا رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس وصولی کیلئے پہلے مرحلے میں پوش علاقوں میں کام کرنے والے ڈرائی کلینرز کے کاروباری احاطے سربمہر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :