سیکورٹی خدشات ‘لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے چاروں اطراف ریڑھی بانوں کے کھڑے ہونے پر پاپندی عائد

جمعرات 18 اگست 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں سیکورٹی خدشات پر یونیورسٹی کے چاروں اطراف ریڑھی بانوں کے کھڑے ہونے پر پاپندی عائد کر دی گئی۔ یونیورسٹی میں سیکورٹی کیمروں کی تعداد بھی بڑھا کردو سو بیس کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم ستمبر کو یونیورسٹی کھلنے سے پہلے ہی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے یونیورسٹی کے داخلی و خارجی راستوں اور آن کیمپس سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں اضافہ کر کے دو سو بیس کر دیا گیا ہے اور دو کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں جنہیں مانیٹر کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں یونیورسٹی میں سیکورٹی سخت کرنے کے لیے دس او پی پوسٹ قائم کر دی گئی ہیں جبکہ یونیورسٹی میں تعینات اسی گارڈز کی سیکورٹی اداروں سے کلیئرنس بھی کرا لی گئی ہے۔