کرپٹ سیاستدانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں میں پناہ لے رکھی ہے ‘ سینیٹر سراج الحق
پانامہ لیکس کے معاملے کو 22اگست کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے ،قانونی جنگ کے نتیجے میں آنیوالے وقت میں ملکی سیاست میں معاشی دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں رہے گی ،آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے ‘جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
جمعرات 18 اگست 2016 21:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے ہم پانامہ لیکس کے معاملے کو 22اگست کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے جارہے ہیں اورگلی کوچوں اور چوراہوں میں عوامی احتجاج کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے قانونی جنگ کا آغاز بھی کردیا ہے، اس قانونی جنگ کے نتیجے میں آنے والے وقت میں ملکی سیاست میں معاشی دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں رہے گی ، جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں منعقدہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نائب امراء میاں محمد اسلم ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،میاں مقصود احمد ،ڈاکٹر وسیم اختر و دیگر نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہماری جنگ کسی فردکے خلاف نہیں یہ جنگ ملک میں جاری کرپشن کے ناسور کے خلاف ہے یہی کرپشن ہے جس کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے ،اسی کرپشن کی وجہ سے ملکی خزانے کے 375ارب ڈالر بیرونی ممالک میں پڑے ہیں اور ہمارا ملک ورلڈ بنک کے ذلت آمیز شرائط پر لئے گئے قرضوں پر چل رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ 22اگست سے کرپشن کے خلاف شروع ہونے والی عدالتی جنگ معاشی دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں واپس لانے میں مددگار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہی قانونی جنگ کرپشن کی روک تھام کیلئے دیرپااور بنیادی قانون سازی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں میں پناہ لے رکھی ہے اور پارٹی قیادت بھی محض اسمبلیوں میں تعداد بڑھانے کیلئے قومی چوروں کا سہارا لے رہی ہے ،یہ المیہ ہے کہ جن لوگوں کو جیل میں ہونا چاہئے تھا کرپشن کے انہی بتوں کو پوجا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر انتخابات سیاستدانوں کا کھیل ہونگے ۔عوام پہلے لٹیروں کو ووٹ دیتے اور پھر پانچ سال تک روتے رہتے ہیں ۔ معاشی دہشت گردی مسلح دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے، معاشی دہشت گردی کی وجہ سے ہی ملک میں مسلح دہشت گردی پروان چڑھی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک سے معاشی دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے تو مسلح دہشت گردی خود بخود ختم ہوجائیگی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ان معاشی دہشت گردوں کے خلاف کرپشن فری پاکستان تحریک شروع کی جس کے نتیجے میں قوم میں بیداری پیدا ہوئی،کرپشن کے خلاف ہماری تحریک اب عوامی تحریک بن چکی ہے اور یہ تحریک انشااﷲ اپنے مقاصد ضرور حاصل کرے گی۔ سینیٹر سراج الحق نے پنجاب میں بچوں کے اغوا ء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز اغواء کے واقعات نے والدین کی نیندیں حرام کردی ہے ،مائیں اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے ڈرتی ہیں اور پورے معاشرے کے اندر خوف کا پہرا ہے مگر حکمران آئے روز گڈ گورننس کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ۔انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کی حفاظت کیلئے سارا دن تو سکول نہیں بیٹھ سکتے ،عوام کو جان و مال اور عزت کا تحفظ دینا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ریاست ہی کو نبھانا پڑے گی عام آدمی جو مشکل سے دووقت کی روٹی کماتا ہے وہ اپنی حفاظت کیلئے گارڈتو نہیں رکھ سکتا۔لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے میں حکمران بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.