این ڈی ایم اے کے شعبہ برائے صنف و اطفال کے سکول سیفٹی کے جامع پروگرام سے متعلق دو روزہ مشاورتی اجلاس

جمعرات 18 اگست 2016 21:14

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اگست ۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے کے شعبہ برائے صنف و اطفال کے سکول سیفٹی کے جامع پروگرام سے متعلق دو روزہ مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں سکولوں کی سطح پر خطرات کو کم کرنا ہے۔اس لائحہ عمل / دستاویز کی تیاری کے لیے این ڈی ایم اے کے دو روزہ مشاورتی اجلاس میں سکولوں کی حفاظت کے شعبہ سے منسلک تجربہ کار افراد ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ، آزاد جموں وکشمیر ،فاٹا اور گلگت بلتستان حکومت کے اعلی افسران اور اس کے ساتھ ساتھ معاون ادارے اور تعلیمی میدان کے نمائندوں سمیت 4 مندوبین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام شرکاء نے سکولوں کی حفاظت کے لائحہ عمل PSBDRM کی تکمیل کے لیئے اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔

(جاری ہے)

چئیرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکا ء کی جانب سے دی جانے والی تجاویز اور ان کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تجاویز لائحہ عمل مرتب کرنے اور اسے جامع اور موثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی اور مدد گار ثابت ہوں گی ۔ اس لائحہ عمل کے تحت آفات سے نمٹنے کے لیے پبلک اور پرائیوٹ سکولوں کی صلاحیت کو بڑھا کر جانی اور مالی نقصان سے بچنے اور خطرات کو کم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جا سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :