بلوچستان میں را کی مداخلت اوربھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور کھوسہ اتحاد کی ریلی
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا پتلااورترنگانذر آتش
جمعرات 18 اگست 2016 21:12
ڈیراہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء ) بلوچستان میں را کی مداخلت اوربھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور کھوسہ اتحاد کی جانب سے ڈیرہ مرادجمالی میں الگ الگ ریلیاں نکال کر قومی شاہراہ پر دھرنا قومی شاہراہ بلاک بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی نریندرمودی کا پتلااور ترنگانذرآتش ۔
(جاری ہے)
ڈیرہ مرادجمالی میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء میر سنجرخان جمالی اور کھوسہ اتحاد کے حاجی نثاراحمد کھوسہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرین نے قومی شاہراہ پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا پتلااورترنگانذر آتش کیااوربلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف سخت نعرے بازی کی احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی اورکھوسہ قومی اتحاد کے رہنماؤں میرسنجرخان جمالی ،حاجی نثارخان کھوسہ،میر منصوراحمد جمالی،جہانگیرمنگی،غازی خان پیچوہا،جہانزیب جمالی، ظفرفراز کھوسہ،محمد سہیل کھوسہ خادم حسین کھوسہ،مجاہد عبدالطیف کھوسہ،کمانڈربرکت علی کھوسہ ،رضوان پرکانی،ندیم منگی،غالب مگسی،غلام مصطفیٰ جمالی ،حاجی محمد صدیق کھوسہ ،ندیم حسین کھوسہ،قائم مری،اورآصف سولنگی سمیت دیگرمقرین نے کہاکہ نریندر مودی نے حالیہ بیان میں حالیہ بیان میں دبے الفاظ میں بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کرکے بھارتی مکروہ چہرے بے نقاب کیا ہم واضع کرتے ہیں کہ بلوچستان کا بچہ بچہ ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہے اوراپنی جانیں قربان کرنے کو تیارہیں بھارتی گیڈر بھبھکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مداخلت کے بھارت کو حصہ دینا ہوگا آئے بلوچستان میں بم دھماکوں اور دھشت گردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ہیں جو پاکستانی قوم کو منافرت کے ذریعے دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم واضع کرتے ہیں کہ وطن عزیزپاکستان کے لئے ہم ایک جان ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے دل ودماغ سے نکال دے کہ بلوچستان پاکستان سے الگ ہوسکتا ہے ہم پاکستانی ہیں اورانشاء اﷲ پاکستانی ہی رہ کر مریں گے ہماری رگومیں پاکستانی خون ہے ہم پاکستان کی آن بان اورشان پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اوربھارتی ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے بھارت ہرطرح کی کوشش کرے مگر اسے ناکامی چاٹنے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے اورکشمیر ی عوام پر ہرقسم کے مظالم کو منہ توڑ کرجواب دینے کے لئے تیارہیں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ان پر ہونے والوں مظالم کابھارت سے حساب لیں گے وہ دن دورنہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.