Live Updates

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے روزنامہ اُمت کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس جاری کردیا

جمعرات 18 اگست 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے روزنامہ اُمت کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس جاری کردیا ہے، گزشتہ ایک سال سے روزنامہ اُمت میں من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کا سلسلہ جاری تھا۔

(جاری ہے)

لیگل نوٹس منیر اے ملک لاء ایسوسی ایٹس کمپنی کے بیرسٹر اے صلاح الدین احمد کی جانب سے اُمت پبلی کیشن پرائیویٹ لمیٹڈ، افغان پرنٹرز، روزنامہ اُمت، رفیق افغان چیف ایڈیٹر، آصف سعود ڈپٹی ایگزیکٹو ایڈیٹر، رپورٹر عظمت علی رحمانی اور کرائم رپورٹر شمس کیریو کو جاری کیا گیا ہے، لیگل نوٹس میں فوری خبر روکنے اور 14 دن میں خبر کی تردید اور معذرت شائع کرنے کا کہا گیا ہے، بصورتِ دیگر خبر نہ روکنے کی صورت میں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :