ایف آئی اے کا چیکرز کے ہمراہ جعلساز بسکٹ فیکٹری پر چھاپہ، ایڈمن منیجر گرفتار، مالکان کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 18 اگست 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کا چیکرز (Checkers)کے ہمراہ جعلساز بسکٹ فیکٹری پر چھاپہ، ایڈمن منیجر گرفتار، مالکان کے خلاف مقدمہ درج ، بڑی مقدار میں جعلی تیار شدہ چاکلیٹ چپ بسکٹ برآمد، تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع ملک کی معروف ( بسکٹ) پروڈکٹ تیار کرنے والی کمپنی اسمعیل فوڈ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ بسکونی Bisconiکے قانونی اٹارنی چیکرز (Checkers)نے ایف آئی اے میں مقدمہ90/2016 جرم دفعہ کاپی رائٹ ایکٹ66, 66A, 67درج کرایا کہ لاہور کے علاقے 35ایم قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں واقع دربار والا انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ میں مذکورہ نامور کمپنی کی مشہور زمانہ پروڈکٹ ( بسکٹ )کی ہو بہ ہو نقل تیار کرکے جعلی اشیاء مارکیٹس میں سپلائی و فروخت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے ملک کی مقبول کمپنی اسمٰعیل فوڈ انڈسٹریز (بسکونی) کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے جعلساز کمپنی دربار والا انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ پر چھاپہ مار کر ایڈمن منیجر راشد منہاس کو گرفتار کرکے کمپنی سے بڑی مقدار میں جعلی تیار کئے گئے چاکلیٹ چپ بسکٹ برآمد کرلئے، ایف آئی اے گرفتار ایڈمن منیجر راشد منہاس سے تفتیش کررہی ہے،جبکہ جعلساز کمپنی مالکان (CEO)شیخ منیر حسین اور ڈائریکٹر محمد سلیم بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :