لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

کرایوں میں سٹاپ ٹو سٹاپ 5روپے اضافہ ہوگا ‘سی این جی قیمت کم ہوئی تو کرایہ بھی کم کر دیں گے ‘کمپنی کا موقف

جمعرات 18 اگست 2016 20:26

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں مختلف روٹس پر چلنے والی سی این جی بسوں کے کرایوں میں سٹاپ ٹو سٹاپ 5روپے اضافہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے مجموعی طور پر ہر روٹ کے کرایوں میں دس روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سٹاپ ٹو سٹاپ پانچ روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سی این جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم لاہور ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی این جی کی قیمت کم ہونے پر کرایوں میں کمی کر دی جائے گی ۔