ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں:ذکر اللہ مجاہد
نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی تربیت کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے ‘امیر جماعت اسلامی لاہور
جمعرات 18 اگست 2016 20:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ون ویلنگ کے خلاف ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں یہ ایک جان لیوا کھیل ہے اس کھیل نے بے شمار خاندانوں کے چراغ گل کیے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وحدت روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف آگاہی مہم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر احمد سلمان بلوچ ، عبدالعزیز عابد ، محسن بشیر اور بڑی تعداد میں نوجوان شریک تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ۔اپنی اور دوسروں کی جان کی پروا نہ کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ون ویلنگ پر پابندی خوش آئند ا قدام ہے ۔(جاری ہے)
اس اقدام کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے جماعت اسلامی لاہو راپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔
ون ویلنگ جیسے خطرناک اور جا ن لیوا کھیل کے خاتمے کے لیے والدین اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور 18سال سے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اس سے ان کی اور دوسروں کی زندگی بچ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کھیل سے ہر سال سینکڑوں نوجوان اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار جاتے ہیں ون ویلنگ کرتے ہوئے اپنی جان کھو دینا خود کشی کے مترادف ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ و ہ کھیلوں کے میدان آباد کریں جماعت اسلامی ہر ممکن تعاؤن کرنے کو تیار ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ جس قوم کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.