صو بہ بھر میں ڈبل شفٹ وا لے سکولوں کی سکیورٹی سخت کر نے کے لیے سکیورٹی آڈٹ کروا نے کا فیصلہ

کینٹین کے ٹھیکداروں کو سپیشل برانچ سے کلیئر نس لینے کا حکم سکولوں کے اندر رہا ئش پذیر چو کیداروں اور دوسرے عملہ کو بھی کلیئر نس لینے کا پا بند بنا یا جا ئے گا

جمعرات 18 اگست 2016 19:47

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) صو بہ بھر میں ڈبل شفٹ وا لے سکولوں کی سکیورٹی سخت کر نے کے لیے سکیورٹی آڈٹ کروا نے کا فیصلہ کینٹین کے ٹھیکداروں کو سپیشل برانچ سے کلیئر نس لینے کا حکم سکولوں کے اندر رہا ئش پذیر چو کیداروں اور دوسرے عملہ کو بھی کلیئر نس لینے کا پا بند بنا یا جا ئے گا تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ حکو مت پنجاب محکمہ تعلیم نے صو بہ میں ڈبل شفٹ وا لے سکو لوں اور کمیو نٹی کا لجز میں سکیورٹی آڈٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سکیورٹی گارڈ کی تعداد بڑ ھا ئی جا ئے گی اور ان سکلوں کا لجز کے اند ر قا ئم کینٹینوں کے ٹھیکداروں کو پا بند کیا جا ئے گا کہ وہ اپنی اور کینٹین مین کام کر نے وا لے تما ملا زمیں کو سپیشل برانچ کلیئر کروا کر سرٹیفکیٹ ادارے کے سربراہ کو جمع کروا ئیں ذرا ئع نے بتا یا کہ مختلف سکو لوں اور کا لجز کے اندر رہا ئش پذیر چو کیداروں اور دیگر عملہ کو بھی ہدا یات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی سکیورٹی کلیئر نس جمع کروا ئیں اور ان کے پا س آنے وا لے مہما نوں کی پیشگی اطلاع بھی ادارے کے سربراہ دیں تا کہ کسی بھی سکول اور کا لج مین سکیورٹی کے حوا لے سے کو ئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آ ئے ذرائع نے بتا یا کہ سکو لوں اور کا لجز کے با ہر واک تھرو گیٹ اور گارڈ کو مینٹل ڈیٹیکٹر دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :