ایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر67 اندراج مقدمے کی درخواستوں پر لاہور کے ایس ایچ اوز اور سب انسپکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

جمعرات 18 اگست 2016 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر67 اندراج مقدمے کی درخواستوں پر لاہور کے ایس ایچ اوز اور سب انسپکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر کی عدالت میں اندراج مقدمے کی سڑسٹھ درخواستیں دائر ہیں جس میں سائلین کا موقف ہے کہ پولیس ان کی درخواستوں پر مقدمات درج نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

ان درخواستوں پر عدالت نے مناواں، غازی آباد، فیکٹری ایریا، ڈیفنس اے اور گڑھی شاہو سمیت سڑسٹھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پرچے درج کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے لیکن عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔اس پر عدالت نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسرز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت کے حکم پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سی سی پی او کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ درخواستوں کو جلد نمٹایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :