بھارتی وزیر اعظم کا بلوچستان کے بارے میں بیان کے خلاف حکومت پاکستان منہ توڑ جوان دے‘جے یوپی (نظر یاتی)

جمعرات 18 اگست 2016 19:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان(نظریاتی) مرکزی صدر مفتی محمد آصف نعمانی، سینئر نائب صدر حاجی عبدالمجید سیفی، اور ناظم اعلیٰ صاحبزادہ ڈاکٹر سید خالد کاظمی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کا بلوچستان کے بارے میں بیان کے خلاف حکومت ]پاکستان منہ توڑ جوان دے،عالمی برادری اور بین الاقوامی فورمز کشمیر ی عوام کی آواز سنے اور انھیں پوری دنیا کے فیصلے کے مطابق حق خود ارادیت دلائے، مودی سر کار نے بلوچستان کے بارے میں اعتراف جرم کیا ہے حکومت اس بات کو دنیا کے سامنے لائے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی پر پوری قوم غم زدہ اور پورا ملک سوگوار ہے، بلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے وطن عزیز اس وقت شدید خطرات میں گھر ہوا ہے بلوچستان میں ایک گیم کھیلی جارہی ہے اس گیم سے ملک میں نفرت کے بیچ بو ئے جا رہے ہیں،جے یو پی ایسی تمام سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کر ے گی ۔

متعلقہ عنوان :