زرعی انقلاب لانے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرلی ہے‘ رانابابرحسین

توانائی بحران کے خاتمہ کے ساتھ ہی سبز انقلاب کی طرف سفر مزید تیز ہو جائیگا‘ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

جمعرات 18 اگست 2016 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ زرعی انقلاب لانے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرلی ہے ،وفاقی اور صوبائی بجٹ میں زراعت کے لئے بڑی رقوم مختص کی گئی ہیں،کسانوں کو مزید مراعات بھی دینے کو تیار ہیں، توانائی کے بحران کے خاتمہ کے ساتھ ہی سبز انقلاب کی طرف سفر مزید تیز ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نہری ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کی سیفٹی ایویلیویشن یونٹ قائم کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ نیلم جہلم ہائیڈروپراجیکٹ سے کہیں بڑا ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈورمنصوبہ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کا شکار رہا ہے اوراس طرح ملک کے وسائل کو تباہ کیا گیا۔نیلم جہلم ہائیڈور پراجیکٹ سے 900میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔