ہنگو،ضلع کونسل کااجلاس، پولیس نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

جمعرات 18 اگست 2016 19:39

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء ) ضلع کو نسل ہنگو اجلاس ۔پو لیس نے سالانہ کار کردگی کی رپورٹ ضلعی ایوان میں پیش کر دی تفصیلات کے مطا بق ضلع کو نسل ہنگو کا اجلاس ضلعی سیکٹریٹریٹ میں زیر صدارت کنو ینئر سعید عمر اور کزئی منعقد ہوا جس میں ضلع ناظم مفتی عبید اﷲ ،ڈی پی او شاہ نظر ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر عقل بادشاہ سمیت ایوان کے ارکین نے شرکت کی اس موقع پر محکمہ پو لیس کی جانب سے DPO ہنگو شاہ نظر نے پو لیس کی سالانہ کا رکردگی بارے تفصیلی جائزہ پیش کر تے ہوئے کہا کہ رواں سال جر ائم پیشہ اور سماج د شمن عناصر کے خلاف پو لیس کی کا میاب کا راویوں میں 130 کلا شنکوف ،504 عدد پستول ،86 عدد رائفلز ،16943کارتوس ،16 بو تل شراب ,270,کلو گرام چرس ،ڈھائی کلو ہیروئن ،11کلو گرام افیون ،اور نان کسٹم پیڈ ،مال مصروقہ کی 87عدد گاڑیاں برامد کر کے 636،مجرمان اشتہاری اور دیگر ملزمان بھی گرفتار کر نے سمیت تحصیل ٹل میں بچے کے اغواء میں ملوث ایک افغانی باشندے اور تین مقامی ملزمان جبکہ نواحی علاقہ لختی با نڈہ میں رمضان المبارک کے دوران نمازیوں سے راہزنی کے واقعات میں لوٹ مار کے ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹل کے مغوی بچے کو بازیاب کر ایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پو کیس کم وسائل کے باوجود ہر کٹھن اور مشکل حالات میں عوام کے جان مومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بہترین فرائض ادا کر رہی ہیں انہو ں نے کہا کہ ضلع بھر کے پو لیس سٹیشن میں پو لیس نفری کی رہائشی حالت اور تھا نوں کی عمارتوں کی خستہ حالی اورضلع ہنگو میں مجموعی طورپر 796 پو لیس نفری نہایت کم ہو نے سے پو لیس کو بھی مختلف مسائل کا سامنا ہے جن کا ازالہ نا گزیر ہے ۔

ڈسٹرکٹ کو نسل حال اراکین زمان نور بنگش ،فرمان،زیارت گل ،فرید سنگھ۔فریدالدین و دیگر نے کہا کہ ہنگو میں عوامی مفاد کے تناظر میں بم ڈسپوزل سکواڈ اور پو لیس ریسکیو 15سنٹر کو مذید فعال بنایا جائے انہو ں نے کہا کہ جرا ئم پیشہ عناصر کت خلا ف پو لیس چھا پوں کے دوران مقامی آبادی سے قانونی اسلحہ بھی لے جا نا قانون کے منا فی اقدامات ہیں جس کا تدارک کیا جائے۔

انہوں نے مزہبی تہواروں اور اقلیتی برادری کی عباد ت گاہوں کی مذہبی رسومات پر پو لیس سیکورٹی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ضلع ناظم مفتی عبیداﷲ نے کہا کہ ہنگو میں کافی عر صہ بعد مثالی امن اور ضلعی حکومت کی بحالی پو لیس، سیکورٹی فورسسز اور عوام کی بیش بہا قر با نیوں کا نتجہ ہے،انہوں نے کہا کہ پو کیس کی قر با نیاں قابل ستائش ہیں ۔اور ضلعی حکومت امن امان کے فروغ اور جرائم کی روک تھام کے لئے پو لیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت ہنگو کی تعمیر وترقی اور علاقائی امن کے قیام کیلئے ہر سطح پر جدجہد کر یگی ایوان کے اراکین نے مصالتحی کمیٹی کی ناقص کارکردگی پر عد م تسلی کا اظہار کر تے ہوئے محکمہ پو لیس کی وساطت سے اعلی حکام سے DRC آفس کے مکمل کا بینہ ،اراکین کی بر طرفی کا بھی مطا لبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :