کراچی ، مشرق سینٹر، ڈی سی آفس اور ڈسکو بیکری کے اطراف تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،تجاوزات کا خاتمہ

جمعرات 18 اگست 2016 19:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شفیق الرحمن، ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی کی ہدایت کے تحت ڈائریکٹر (اینٹی انکروچمنٹ )زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی مشرق سینٹر، ڈی سی آفس اور ڈسکو بیکری کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران کاؤنٹر ، کیبن ، سن شیٹ، پتھارے، ٹھیلے وغیرہ کو ہٹایا گیااس کے علاوہ آپریشن میں بجلی کے غیر قانونی کنڈوں کو بھی ہٹا دیا گیا ، ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ زاہد بن خلیل نے اس موقع پر کہا سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد انکروچمنٹ پھیلانے والوں کو بار بار متنبہ کیا گیا لیکن عملدرآمد نہ کرنے کے نتیجہ میں کاروائی عمل میں لائی گئی مزید براں آپریشن کے دوران دکانداروں کو تنبیہ کی گئی کہ دکاندار ازخود اپنا سامان دکان کی مقرر کردہ حدود میں رکھیں اور فٹ پاتھ اور سڑک کو خالی چھوڑدیں اس سلسلے میں تمام دکاندار انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعدڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بلدیہ شرقی زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں سے اب تک بے شمار غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :