محکمہ انسداددہشتگردی کوہاٹ ریجن کی کارروائی ،، اغواء ہونیوالا بچہ بازیاب،چارملزمان گرفتار

جمعرات 18 اگست 2016 19:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) محکمہ انسداددہشتگردی کوہاٹ ریجن نے کاروائی کرتے ہوئے تاوان کی غرض سے اغوا کرنے والے بچہ کو بازیاب کرواکر چارملزمان کو گرفتار کرلیا محکمہ انسداددہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے ہنگو ٹل میں مکان پر چھاپہ کے دوران سات سالہ بچے عنایت اﷲ کو بازیاب کروالیا جسے دوکروڑ روپے تاوان کیلئے اغواکیا گیا تھا چھاپہ کیدوران چار ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا جن میں سے دو کا تعلق افغانستان سے ہے گرفتار ملزمان کے ناموں کی شناخت حبیب نور،مہابت خان،شیرمرجان،اورخالدالرحمان سے ہوئی ، ملزمان نے افغانستان سے مغوی کے گھروالوں سے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جن کے قبضہ سے دوپستول بھی برآمد کئے گئے چاروں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :