طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 18 اگست 2016 19:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) گورنمنٹ گرلز کالج ونڈالہ روڈ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ نادرآباد‘ بیدیاں روڈ لاہور‘ بسمہ اﷲ ہائی سکول‘ نشاط کالونی لاہور‘ واپڈا گرلز ہائی سکول‘ شالامار ٹاؤن لاہور‘ گورنمنت ایلمنٹری بوائز سکول‘ چونگی امرسدھو لاہور‘ آر ایس اے کیپیٹل سکول‘ گلستان کالونی نمبر2‘ چونگی امرسدھو لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد382تھی ۔

متعلقہ عنوان :