ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ‘ذکر اﷲ مجاہد
نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی تربیت کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے ‘امیر جماعت اسلامی لاہور
جمعرات 18 اگست 2016 19:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ون ویلنگ کے خلاف ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں یہ ایک جان لیوا کھیل ہے اس کھیل نے بے شمار خاندانوں کے چراغ گل کیے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وحدت روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف آگاہی مہم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر احمد سلمان بلوچ ، عبدالعزیز عابد ، محسن بشیر اور بڑی تعداد میں نوجوان شریک تھے۔ ذکر اﷲ مجاہد نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ۔اپنی اور دوسروں کی جان کی پروا نہ کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ون ویلنگ پر پابندی خوش آئند ا قدام ہے ۔(جاری ہے)
اس اقدام کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے جماعت اسلامی لاہو راپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔
ون ویلنگ جیسے خطرناک اور جا ن لیوا کھیل کے خاتمے کے لیے والدین اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور 18سال سے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اس سے ان کی اور دوسروں کی زندگی بچ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کھیل سے ہر سال سینکڑوں نوجوان اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار جاتے ہیں ون ویلنگ کرتے ہوئے اپنی جان کھو دینا خود کشی کے مترادف ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ و ہ کھیلوں کے میدان آباد کریں جماعت اسلامی ہر ممکن تعاؤن کرنے کو تیار ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ جس قوم کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.