مستحکم پاکستان کیلئے کرپشن اوردہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے‘ محمد حنیف طیب

بھارت بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کررہا ہے‘ سربراہ نظام مصطفی پارٹی

جمعرات 18 اگست 2016 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء ) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان کیلئے کرپشن اوردہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے، بھارت بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کررہا ہے، مستحکم پاکستان عالم اسلام کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم ہال میں مستحکم پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمد حنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازشوں کا حصہ ہے۔ بھارت اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ اسلا م آباد میں اسلام آئے گا تو پاکستان مستحکم ہوگا۔ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ پوری قوم کی آواز ہے۔ پاک فوج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں پر تنقید کرنے والے بھارتی بولی بول رہے ہیں۔ استحکام وطن کیلئے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔