کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ آرڈر نے پنجاب پروٹیکشن آف وومن ایکٹ 2016 پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

جمعرات 18 اگست 2016 19:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ آرڈر نے پنجاب پروٹیکشن آف وومن ایکٹ 2016 پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لئے اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

اس مجوزہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا تقرر وزیر اعلی پنجاب کریں گے جبکہ فنانس ایڈمنسٹریشن ، پروکیورمنٹ ، انجینئرنگ، انفورسمنٹ اور مانیٹرنگ کے ڈائریکٹوریٹ اتھارٹی کے معاملات کی نگرانی کریں گے - اے آئی جی وومن پروٹیکشن کی آسامی انفورسمنٹ ڈویثرن کا حصہ ہو گی اور یہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے مراکز میں موجود ایس پی عہدوں کے افسران کی نگران ہو گی جبکہ ہیومن ریسویس ڈویثرن ان مراکز میں ہونے والی تعینانیوں کی نگرانی کرے گا-مزید براں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی خواتین پر تشدد کے خاتمے کے مراکز کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ باقی اضلاع میں ان مراکز کے سیٹلائٹ یونٹس قائم کئے جائیں گے -یہ اتھارٹی ملک میں اپنی مہم کا واحد ادارہ ہو گی -وزیر اعلی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر نے خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ایک اتھارٹی کے قیام کی تجویز پیش کی تھی -وزیر اعلی پنجاب نے اس تجویز کو منظور کرنے کے بعد اتھارٹی کے قیام کے خدوخال تیار کرنے اور مزید غور و خوض کے لئے وزیر قانون کی سربراہی میں قائم کیبنٹ کمیٹی کو بجھوانا تھا-

متعلقہ عنوان :