معاشرے میں احتسابی عمل اور کرپشن کی بیخ کنی صوبائی حکومت کا ٹاپ ایجنڈا ہے ،امتیاز شاہد

جمعرات 18 اگست 2016 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی زیرقیادت کوہاٹ کے دانشوروں،وکلاء و زعماء کے وفد نے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور انہیں ان سے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء اور دیگر علاقائی مسائل سے اگاہ کرنے کے علاوہ اہم قانون سازی، صوبائی حکومت کی کارکردگی اور اس میں مزید بہتری سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا وفد کے شرکاء نے کرپشن کی روک تھام اور سرکاری محکموں کو عوامی خدمت کے تابع بنانے کے بارے میں خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کی بطور خاص تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا انہوں نے کوہاٹ کی ترقی میں وزیرقانون کی دلچسپی کی بطور خاص تعریف کی مظفر سید ایڈوکیٹ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی میں مزید بہتری کے حوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اتحادی مگر مکمل جمہوری حکومت برسراقتدار ہے جوکامیابی سے آگے قدم بڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں احتسابی عمل اور کرپشن کی بیخ کنی صوبائی حکومت کا ٹاپ ایجنڈا ہے جس کے قومی سطح پرمثبت نتائج سامنے آنا شرع ہوئے ہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت میں وی آئی پی پروٹوکول کا کلی خاتمہ کرکے اس کا وجود بھی مٹا دیا گیا ہے نیز تمام شعبوں میں اور و زیر و مشیرسے لیکر وزیراعلیٰ تک ہر خاص و عام کو قاعدہ و قانون کا پابند بنا دیا گیا ہے تعلیم و صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ سرکاری محکموں میں عوامی فلاح و بہبود سے ہم آہنگ اصلاحات کا عمل متعارف کیا گیا ہے صوبے کو دہشت گردی سے پاک اور امن کا گہوارا بنا دیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور اختیارات اور فنڈز مہیا کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا کو ترقیافتہ اور فلاحی صوبہ بنانے کے مشن پر گامزن ہیں اورہمیں اس قومی نصب العین میں مسلسل کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متعلق نیک جذبات اور مثبت تجاویز پر وفد کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت امور حکومت عمدگی اور سادگی سے چلانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :