آئی جی خیبرپختونخوا نے دو ایس ایچ اُوز کو معطل کردیا،محکمانہ کاروائی کاحکم دیدیا

جمعرات 18 اگست 2016 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے دو ایس ایچ اُوز کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

پشاور کے ایک شہری نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو ایس ایم ایس کے ذریعے ایس ایچ اُو پہاڑی پورہ پشاور صفدر خان کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت کی تھی جبکہ چترال کے رہائشیوں نے تھانہ ایون چترال کے ایس ایچ اُو شمشیر الہی کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تعلقات کے بارے میں آئی جی پی کو شکایت کی تھی۔

آئی جی پی نے دونوں ایس ایچ اُوز کے خلاف لگائے گئے الزامات کو جب متعلقہ سینئر پولیس افسروں کے زریعے چیک کیا تو اُنہوں نے الزمات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ اور دونوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی سفارش کی۔ آئی جی پی نے سینئر پولیس افسران کی رپورٹ کی روشنی میں دونوں ایس ایچ اُو پہاڑی پورہ پشاورصفدر خان اور ایس ایچ اُو ایون چترال شمشیر الہی کو فوری طور پر معطل کرکے اُنکے خلاف مزید محکمانہ انکوائری کا حکم بھی جاری کردیا ۔

متعلقہ عنوان :