لاہور پارکنگ کمپنی کا کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 18 اگست 2016 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) لاہور پارکنگ کمپنی کا اجلاس کمشنر لاہور عبداللہ خاں سنبل کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین لاہور پارکنگ کمپنی اور ایڈیشنل کمشنر لاہور عثمان علی خان کے ساتھ ساتھ ایم ڈی پارکنگ کمپنی عثمان قیوم، اے سی پروٹوکول منور حسین بخاری،ایس ای کنسٹرکشن لیسکو فیضان ولی، ای ڈی او فنانس طارق چانڈیو اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حافظ میاں نعمان احمد نے کہا کہ 2013ء سے تاحال پارکنگ کمپنی کے بائی لاز ہی مرتب نہیں کیے گئے بائی لاز اور جرمانے کے اختیارات نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامناہے۔ منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے روٹری پارکنگ کا منصوبہ بھی ابھی تک التوا کا شکار ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بقایا جات فنڈز ریلیز نہ ہونے پر بھی تحفظات ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پارکنگ کمپنی نے کہا کہ بائی لاز بنانے والی کمپنی غیر سنجیدہ ہے جس کی وجہ سے بائی لاز ابھی تک مرتب نہیں کیے جاسکے۔ اس موقع پر کمشنر لاہورعبداللہ خاں سنبل نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی سی او لاہور سے ذاتی طورپر بات کرونگا۔ پارکنگ کمپنی کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :