لاہور،16سالہ لڑکا 2روز سے لاپتہ ، پولیس نے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 18 اگست 2016 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) گلبرگ کے علاقے سے16سالہ لڑکے کے2روز سے لاپتہ ہونے پر پولیس نے اس کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھری خاں کالونی کا 16سالہ امجد مسیح گزشتہ 2روز سے گھر سے غائب ہے اس کے والد ریاض مسیح کے مطابق وہ اور اس کے عزیزواقارب 2روز سے بچہ کو تلاش کررہے ہیں۔ مگر اس کے کسی بھی عزیزواقارب کے گھر سے بیٹے امجد مسیح کی موجودگی کی اطلاع نہ ملنے کے بعد پولیس کو درخواست دی گئی ہے گلبرگ پولیس نے لاپتہ ہونے والے امجد مسیح کے والد ریاض مسیح کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :