سکولز مالکان ہنگامی طور پر بچوں کے والدین سے اجلاس طلب اور سکولوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں،محکمہ داخلہ پنجاب کا نجی سکولوں کو مراسلہ ارسال

جمعرات 18 اگست 2016 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) پرائیویٹ سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ایک مراسلہ کے ذریعے ہدایت دی ہے کہ سکولز مالکان ہنگامی طور پر بچوں کے والدین سے اجلاس طلب کریں اور بچوں کے والدین کو اعتماد میں لینے کے علاوہ سکولوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے مطابق کسی بھی سکول کو مناسب سکیورٹی نہ ہونے پر بند کردیا جائے گا اور سکیورٹی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :