نوجوانوں کو نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہئے ،ڈی سی او وہاڑی

کھیلوں میں حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑی جسمانی طورپر صحت منداور مضبوط ہوتے ہیں، علی اکبر بھٹی

جمعرات 18 اگست 2016 18:42

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء)ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہئے کھیلوں میں حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑی جسمانی طورپر صحت منداور مضبوط ہوتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی تیکوانڈو چیمپئن شپ کے دوروزہ مقابلے قائداعظم سپورٹس سٹیڈیم کے جمنیریم ہال میں تیکوانڈوچیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ کھیلوں کے مختلف مقابلوں کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات پر اطمینان اکاظہار کیااور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے تیکوانڈو کی مختلف کیٹگری کے مقابلے دیکھے تقریب کے اختتام پرانہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ انکی معاونت اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی ڈی او سپورٹس رئیس اعظم چونا،ڈی ایس پی مہر ذوالفقارعلی سندرانہ،صدرمرکزی انجمن تاجران محمدجمیل بھٹی،چاچامحمداسلم،چوہدری صغیراحمدرامے،تحصیل سپورٹس آفیسر محمدجمیل اور سیکرٹری ڈی ایف اے اصغرعلی جاوید کامریڈ نے کی منورخواجہ نے اپنے مخصوص انداز نقابت کے فرائض سرانجام دئیے اس موقع پر انچارج سٹیڈیم محمداقبال بھٹی،محمداسلم جمال،راشدلطیف کرکٹ اکیڈمی کے انچارج استاد محمدسلیم،چیف آفیسر نثار احمدچوہدری،تحصیل آفیسر فنانس ممتازعلی فاروقی تیکوانڈوکے قومی کھلاڑی عمران علوی عتید احمد بھٹی محمداسلم بھٹی کے علاوہ دیگر بھی موجودتھے