آئی ایس ایف کے انتخابات ، صوبائی اور ضلعی امیدوار یکم ستمبر تک کاغذات جمع کرائیں

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے شریف خان خلجی کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

جمعرات 18 اگست 2016 18:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے چیف الیکشن کمشنر شریف خان خلجی نے کہا ہے کہ آئی ایس ایف کے انتخابات کے حوالے سے20 اگست سے یکم ستمبر تک صوبائی اور ضلعی امیدوار کاغذات نا مزدگی جمع کرائیں کم ستمبر سے20 ستمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی اور اسی روز الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا انتخابات کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جائیگا اور مرکزی قائدین کو بھی مدعو کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ چند روز وقبل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبائی صدور اور مرکزی کا بینہ کے اراکین نے شرکت کی اور آئی ایس ایف کے مسائل کو حل کر نے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے اور باہمی مشاور ت سے آئی ایس ایف کے مرکزی صدر ارسلان چوہدری اور سی ای سی کمیٹی نے مجھے آئی ایس آئی بلوچستان کے بانی سابق صدر کو آئی ایس ایف کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا اور ارسلان شیر ڈپٹی الیکشن کمشنر ہو نگے اور دو ماہ کے عرصے میں انتخابات مکمل ہونگے20 اگست سے یکم ستمبر تک کا غذات نامزدگی جمع جبکہ یکم ستمبر سے20 ستمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی اور پھر انتخابات کا مرحلہ مکمل کیا جائیگا اور الیکشن فارم پر ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا اور ایک ڈسپلن کمیٹی بنائی جائیگی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے پر اس کی بنیادی رکنیت معطل کر دی جائیگی اور انتخابات کو شفاف طریقے سے یقنی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :