ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے۔رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل
جمعرات 18 اگست 2016 18:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو نا بالغ سیاستدانوں سے خطرہ ہے۔(ن) لیگ نے جمہوریت کی روایت کو مضبوط بناکر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔پاکستان بھر میں جاری میگا پروجیکٹ ملکی ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہے حکومت کی بہتر عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کی بدولت عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے ۔
چند اناڑی اور نابالغ سیاستدان ملک کا نظام چلانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔حکومت ملکی سلامتی کے ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔وہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کررہی تھی ۔بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کسی اور ایجنڈے پر بات نہیں ہوسکتی۔(جاری ہے)
عمران خان شاکٹ کے ذریعے اقتدارمیں آنے کے خواب دیکھنے چھوڑ دیں ان کو مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے کچھ سیکھنا چاہیے اور تین ماہ کے دھرنے کے بعد جو وہ اپنا وقار کھو چکے ہیں اب اس کو قوم کے دلوں میں دوباربحال کرنے کی کوشش کریں۔
ملک کے مسائل کبھی سڑکوں پر آنے سے حل نہیں ہوتے بلکہ کچھ عملی طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ان تین سالوں میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے یہ تاریخی ہیں ۔اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ جیسے قومی منصوبے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے ۔حکومت دنیا کی بڑی طاقتوں کی محالفت کے باوجود ان منصوبوں پر تیزی سے کام کررہے ہیں ۔حکومت اپنی آئنی و قانونی مدت پوری ہونے سے قبل ان منصوبوں کو ہر صورت مکمل کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.