نااہلی ریفرنسز پر وزیر اعظم کو نوٹس جاری ہونا تحر یک انصا ف کی فتح ہے ۔ نذیر چوہان

جمعرات 18 اگست 2016 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نذیر چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک رقم بھیجی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طر ف سے پاناما لیکس کے حوالے سے نااہلی کے ریفرنسز پر وزیر اعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری ہونا تحر یک انصا ف کی فتح ہے الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ وزیراعظم کو اثاثوں کی تفصیلات چھپانے پر نااہل قراردیا جائے اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کو بھی اہلیہ کی ملکیت آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیا جائے ان کامز ید کہنا تھا کہ حکومت کا عدم تعاون اور غیر سنجیدہ رویہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کی راہ میں حائل ہے،حکومتی رویے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ حکمران ملک میں لوٹ کھسوٹ کے نظام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں،قوم چاہتی ہے کہ کرپشن اور کرپٹ نظام کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں تاکہ دوسروں کا احتساب کرنے میں آسانی ہو،جب تک کرپشن موجود ہے ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے جانے میں کوئی تدبیر کارگرنہیں ہوگی اور سب کام الٹے ہونگے کرپشن تمام مسائل کی ماں ہے اور اسی کی گود میں دہشت گردی ،بدامنی ،لاقانونیت،غربت اور جہالت جیسی بیماریاں پرورش پاتی ہیں،کرپشن پر قابو پاکرعام آدمی کو تعلیم ،صحت ،روز گار اور چھت جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں ٹی او آرز پر کئی اجلاس ہوئے مگر سب بے نتیجہ رہے ،کچھ لوگ ٹی او آرز کے پورے معاملے کو ناقابل عمل بنانے پر تلے رہے جس کی وجہ سے قوم کے اندر ایک مایوسی اور بے چینی نے جنم لیا تحریک انصا ف حکمرا نو ں کی عیا شیو ں اور بد معا شیو ں کوہر پلیٹ فار م پر للکارے گی تحر یک انصا ف کے قا ئد ین نے حکمرانو ں کو نیندیں اڑ ا کے رکھ دی ہیں عمران خان کی کر یشن کیخلا ف جدوجہد ضرور ر نگ لائی گئی ن لیگ سے ملک کی لو ٹی ہو ئی دو لت کی پا ئی پا ئی کا حسا ب لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :