ن لیگ میں فارورڈ بلاک موجود ہے،کسی بھی وقت ان ہاؤس تبدیلی ہو سکتی ہے،چوہدری شجاعت حسین کا دعویٰ

اپوزیشن جماعتوں کی تحریک میں کوئی دم نہیں،ان کی غلطیوں کی وجہ سے حکومت اب تک چل رہی ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 اگست 2016 18:21

ن لیگ میں فارورڈ بلاک موجود ہے،کسی بھی وقت ان ہاؤس تبدیلی ہو سکتی ہے،چوہدری ..

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک موجود ہے،کسی بھی وقت ان ہاؤس تبدیلی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی،اپوزیشن کی حکومت مخالف سرگرمیوں پر بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک میں کوئی دم نہیں،اگر اپوزیشن متحد ہو جائے تو حکومت ایک لمحہ بھی نہیں رک سکے گی،اپوزیشن کی غلطیوں کی وجہ سے حکومت اب تک چل رہی ہے۔

کنٹینر کی سیاست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے اس عمر میں کینٹینر پر نہیں چڑھا جاتا۔دیکھتے ہیں بلاول کیسے چڑھتے ہیں،بلاول اپنی عمر سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔