پاکپتن ، چوری کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 18 اگست 2016 17:43

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اگست ۔2016ء)چوری کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا۔ پہلی واردات میں چھ چوروں نے چک ڈپھئی کے محمد طاہر کے گھر سے327600 روپے مالیت کے طلائی زیورات دوموٹرسائیکلوںpkk-20 اور pk-3998چرا کر لے گئے دوسری واردات میں محمد صدیق محلہ محمدی ٹاؤن عارفوالا نے اپنا 42000روپے مالیت موٹرسائیکل SLK-9681 گھر کے باہر کھڑا کیا دو چور اس کا موٹرسائیکل چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لے ہیں۔