ڈیر ہ اسماعیل خان ،پنیالہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں رات گئے 19سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

جمعرات 18 اگست 2016 17:41

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) پنیالہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں رات گئے 19سالہ مدثر نامی نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب کی حدود میں پنیالہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں 19سالہ مدثر ولد عباس خان قوم ملا خیل سکنہ پنیالہ کو رات گئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر نواب پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :