ہارون آباد کے نواحی گاؤں ٹبہ غلیاں والا میں ٹرانسفارمر میں خرابی کی وجہ سے گھروں میں ہائی وولٹیج آنے کی وجہ سے ایک جواں سالہ شخص جاں بحق ہو گیا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 18 اگست 2016 16:29

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء) ہارون آباد کے نواحی گاؤں ٹبہ غلیاں والا میں ٹرانسفارمر میں خرابی کی وجہ سے گھروں میں ہائی وولٹیج آنے کی وجہ سے ایک جواں سالہ شخص جس کا نام محمد اقبال بتایا جاتا ہے اور دو معصوم بچوں کا باپ تھاجاں بحق ہو گیاجبکہ متعدد گھروں کی بجلی سے چلنے والے اشیاء جل گئیں۔

(جاری ہے)

واپڈا والوں کو ٹرانسفار مر کی خرابی کا بتایا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی اہل علاقہ کا الزام۔

لواحقین اور اہل علاقہ نے متوفی کی لاش سڑک پر رکھ کر فورٹ عباس روڈ بلاک کر دیا۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر اے سی ہارون آباد عارف خان نیازی اور ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری عمران موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد روڈ کھلوا دیا۔دریں اثنا ایکسئین واپڈا ہارون آباد نے لائن سپرنٹنڈنٹ چوہدری ذوالفقار اور لائن مین مختار کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :