تین تلوار کے قریب عمارت سے نوجوان کی لاش ملی ہے

لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،معلوم نہیں میرا بھائی وہاں کیسے پہنچا۔بھائی موسیٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اگست 2016 15:50

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اگست2016ء) :تین تلوار کے قریب عمارت سے نوجوان کی لاش ملی ہے،لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تین تلوار کے قریب عمارت میں لفٹ کے قریب ایک لاش ملی ہے۔پولیس نے لاش کو جناح ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کی پراسرار ہلاکت سے متعلق انکوائری شروع کردی ہے۔کہ نوجوان کو لفٹ سے گرایا گیاہے یا خود گرا ہے ۔ہلاک ہونیوالے نوجوان کے بھائی موسیٰ نے کہا کہ میرے بھائی کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔کسی نے بتایا کہ آپکا بھائی وہاں پڑاہے۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں میرا بھائی وہاں کیسے پہنچا۔

متعلقہ عنوان :