حجرہ شاہ مقیم :تنظیم اساتذہ کی طرف سے مستحق طلباء میں وظائف تقسیم کیے گئے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 18 اگست 2016 15:43

حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء)حجرہ شاہ مقیم :تنظیم اساتذہ کی طرف سے مستحق طلباء میں وظائف تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تنظیم اساتذہ پاکستان کے ضلعی صدر میاں امجد علی کمیانہ کی زیر صدارت ایک تقریب میں ضلع بھر کے ذہین مستحق یتیم و نادار طلباء و طالبات میں ضروری تعلیمی اشیاء اور وظائف تقسیم کیے گئے ، تقریب پروفیسر محمد اکرم طاہر کی زیر نگرانی شعبہ تعلیم المتاثرین تنظیم اساتذہ پاکستان کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں معززین علاقہ ،طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔