” پاکستان جرنلسٹ ویلفیئر ٹرسٹ “کے مرکزی صدر ملک شاہد جاوید نے کہا ہے کہ قصور میں چالیس قلمی مزدوروں پر دھشت گردی کا مقدمہ عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے کی سازش ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 18 اگست 2016 15:43

حجرہ شاہ مقیم ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء)حجرہ شاہ مقیم :پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں صحافیوں کے حقوق کی ترجمان موثر تنظیم” پاکستان جرنلسٹ ویلفیئر ٹرسٹ “کے مرکزی صدر ملک شاہد جاوید نے کہا ہے کہ قصور میں چالیس قلمی مزدوروں پر دھشت گردی کا مقدمہ عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے کی سازش ہے ،کرپشن کنگز کو جب آئینہ دیکھایا جاتا ہے تووہ اپنی کرپشن جاری رکھنے کی خاطر اسے توڑنے کے درپے ہو جاتے ہیں ،صحافی حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے عوام کو سچ بتاتے رہیں گے ،ایسی کاغذی کاروائیاں صحافیوں کے راستے کی دیوار نہیں بن سکتیں ،اس جھوٹی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب فی الفور قصور ہسپتال کے کرپٹ ایم ایس کے خلاف صحافیوں پر تشدد ،کیمرہ توڑنے اور اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھنے پر ایف آئی آردرج کر کے اسے ملازمت سے برخاست کریں ورنہ پاکستان جرنلسٹ ویلفیئر ٹرسٹ اپنے سولہ ہزار ممبران کے ہمراہ نہ صرف پنجاب بلکہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کر دے گا جسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔