یوٹیلٹی سٹورز میں 707 ملین کی کرپشن حیران کن اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔ انجینئر یاسر گیلانی

جمعرات 18 اگست 2016 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز میں 707 ملین کی کرپشن حیران کن اور اس کو متعلقہ اداروں کی طرف سے نظر انداز کرنا فرائض سے مجرمانہ غفلت اور شریک جرم ہونے کے مترادف ہے۔ حکمران شفافیت کے دعوے کرتے نہیں تھکتے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے کا پول کھل چکا ہے حکومت کے جس منصوبے کی چھان پھٹک کی گئی اُس میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور کرپشن نظر آئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :