فارمنس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے بیس ہزار افراد کو روز گار فراہم کیا جائے گا،تہمینہ دولتانہ

جمعرات 18 اگست 2016 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست۔2016ء) سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ فارمنس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سرکاری شعبے اور سول سروس میں جدت لاکر بیس ہزار افراد کو روز گار فراہم کیا جائے گا ۔10 ہزار 4 سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے 14 منصوبے دسمبر 2018 ء تک مکمل کئے جائیں گے ۔ ملک میں معاشی خوشحالی کے لئے عالمی مسابقت کو مدنظر رکھتے ہوئے وژن 2025ء مرتب کیا گیا۔

معاشی ترقی کے لئے ہر سطح پر اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی اب پاکستان کی معاشی ترقی پر خوش ہیں۔ ملک میں10 ہزار 4 سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے 14 منصوبے دسمبر 2018 ء تک مکمل کئے جائیں گے جس کی تکمیل سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابوپایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس وقت پاک چین دوستی کے نغمے صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں گونج رہے ہیں اور یہ کہانی محض دوستی کی کہانی نہیں بلکہ یہ داستان دیانت، امانت اور شفافیت کی داستان ہے۔

انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں منصوبوں کی بروقت اور بلاتعطل تکمیل کیلئے چین کے مالیاتی ادارے پاک چین تعاون کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے وسائل کی بروقت اور بلاتعطل فراہمی پر ایگزم بینک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے مسائل تیزی سے حل کئے ہیں اور یہاں ترقی کے نئے موقع سامنے آئے ہیں ۔صنعت کار ان مواقعوں سے فائد ہ اٹھائیں اور یہاں سرماریہ کاری کریں ۔مسلم لیگ ن کو ملک بھر کے عوام کا اعتماد حاصل ہے ۔وہ دن دور نہیں جب ملک میں ہر جگہ معاشی خوشحالی ہوگی ۔