کمشنر فیصل آباد نے ماڈل بازار کی خستہ حالت اور دیواریں زمین بوس ہونے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا

جمعرات 18 اگست 2016 12:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست۔2016ء) کمشنر فیصل آباد مومن علی آغا نے ملت روڈ پر واقع ایکسئن بلڈنگ میں 35کروڑ روپے کی مالیت سے ماڈل بازار کی خستہ حالت اور دیواریں زمین بوس ہونے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے فیصل آباد سے خاص کر مدھن پورہ ، غلام محمد آباد اور شہر کی دیگر کالونیوں میں لینڈ مافیا ، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا کمشنر نے یہ بات آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی کمشنر مومن علی آغا نے بتایا کہ چند سال قبل فیصل آباد کیلئے جو ماسٹر پلان تیار کیا گیا تھا اس پر دوبارہ کام شروع کیاجائے گا جبکہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور گھنٹہ گھر اور اس کے اردگرد آٹھ بازاروں میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے پارکنگ پلازہ تعمیر کئے جائینگے اور اس سلسلے میں کام شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں نیا ائرپورٹ تعمیر کیا جائے گا اور ہسپتالوں کی حالت نہ صرف بہتر بنائی جائے گی بلکہ اس سلسلہ میں ضلع ڈویژن بھر کے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس کو سختی سے ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ آئندہ پندرہ سالوں میں فیصل آباد سے لاہور اوردیگر بڑے شہروں کی طرح خوبصورت بنا دیاجائے گا کمشنر نے مزید بتایا کہ انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد فرائض میں غفلت برتنے اور دیگر شکایتوں کی بنیاد پر پانچ افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر کی حدود میں واقع سرکاری اراضی جس پر لینڈ مافیا نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ کررکھا ہے اسے واگزار کرانے کیلئے پوری کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا

متعلقہ عنوان :