مولانافضل الرحمان 22ستمبرسے ہزارہ اورمالاکنڈڈویژن کادورہ کریں گے

بدھ 17 اگست 2016 22:59

چکدرہ ۔17اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمان 22ستمبرسے ہزارہ اورمالاکنڈڈویژن کادورہ کریں گے۔صوبائی امیر مولاناگل نصیب خان نے دورے کے شیڈول کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے پارٹی کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمان کے دورہ ہزارہ اور مالاکنڈڈویژن بارے گزشتہ روزچکدرہ پریس کلب میں میڈیاکو تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ مولافضل الرحمان22ستمبرکوبٹگرام ،23ستمبرکومانسہرہ،30ستمبرکوچارسدہ،یکم اکتوبرکوبٹ خیلہ مالاکنڈ ایجنسی جبکہ2اکتوبرکو دیر لوئر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ شانگلہ سمیت ہزارہ بھر کے عوام بٹگرام،ایبٹ آباد اور ہری پور کے عوام مانسہرہ، نوشہرہ،مردان اور صوابی کے عوام چارسدہ جبکہ سوات ،بونیر کے عوام بٹ خیلہ اور چترال،دیر اپر اور باجوڑ کے عوام دیر لوئر کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مولاناگل نصیب خان نے کہاکہ مرکزی امیر کے جلسوں کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی امیر کی صدارت میں 21 اگست کومالاکنڈایجنسی اور24اگست کوشانگلہ میں اہم اجلاس بلائے گئے ہیں اور شانگلہ کے اجلاس میں تورغر،بٹ گرام اور کوہستان کے اضلاع کے پارٹی عہدیداربھی شریک ہوں گے جبکہ وسطی اضلاع کے عہدیداروں کااجلاس صوبائی دفترپشاورمیں 25 اگست کو بلایاگیاہے اور اسی روزبعدنمازطہرصوابی میں جمعیت علماء کے صد سالہ تاسیس کے حوالے سے عوامی اجتماع منعقد ہوگاجس سے صوبائی امیر مولاناگل نصیب خان خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :