کے الیکٹرک حکام نے ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید سے رابطہ کیا اور دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر لگنے والی آگ لگی، تفصیلات سے آگاہ کیا ،منیجنگ ڈائریکٹر نے حادثہ پرتشویش اور افسوس کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،اعلامیہ واٹر بورڈ

بدھ 17 اگست 2016 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) کے الیکٹرک حکام نے ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید سے رابطہ کیا اور دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر لگنے والی آگ لگی، تفصیلات سے آگاہ کیا ،منیجنگ ڈائریکٹر نے حادثہ پرتشویش اور افسوس کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ،تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے حکام نے بدھ کی شام ایم ڈی واٹربورڈ سے رابطہ کیا اور انہیں 17اگست کی دوپہر دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر ہونے والے آتشزدگی کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے اس حادثہ پر کے الیکٹرک کے حکام سے تشویش اورافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حادثہ شدید تھا خدا کا شکر ہے کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کے الیکٹرک حکام کو واٹربورڈ کی جانب سے بھر پور تعاون کی پیشکش کی ،کے الیکٹرک حکام نے ایم ڈی واٹربورڈ کے اس جذبہ کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دلایا ہے کہ رات 10بجے تک دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کردی جائے گی بعد ازاں ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام واقعہ اور کے الیکٹرک حکام کی یقین دہانی سے صوبائی وزیر بلدیات اور چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کو آگاہ کیا۔